ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بجلی بل باقی ہونے کے باوجود گرہہ جیوتی اسکیم کے تحت مفت بجلی حاصل کی جاسکے گی

بجلی بل باقی ہونے کے باوجود گرہہ جیوتی اسکیم کے تحت مفت بجلی حاصل کی جاسکے گی

Wed, 05 Jul 2023 18:08:00    S.O. News Service

بنگلورو : 5؍جولائی   (ایس اؤ نیوز ) ’گرہہ جیوتی ‘ اسکیم کے تحت ہسکام گاہکوں کو مزید سہولت فراہم کرتےہوئے ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ  اگر کسی کا بل  باقی ہے تو وہ بھی  200 یونٹ فری بجلی کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔ البتہ جس کا بل باقی ہو، اُنہیں اپنا    بجلی بل ہ اگلے تین مہینوں کے اندر یعنی 30ستمبر سے پہلے اداکرنا لازمی ہوگا۔ ریاستی محکمہ ایندھن نے اس کی جانکاری دی ہے۔

محکمہ کی جانب سے جاری کردہ جانکاری کے مطابق پہلے یہ شرط لگائی گئی تھی کہ جن گاہکوں کا بجلی بل باقی ہے انہیں گرہہ جیوتی اسکیم کا کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔ اب حکومت نے اس میں ڈھیل دیتےہوئے  کہا ہےکہ بجلی بل باقی ہونے کے باوجود وہ گرہہ جیوتی اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرواکر فائدہ اٹھا سکتےہیں ۔ البتہ ان کا جو بجلی بل باقی ہے اس کو تین مہینے کے اندر ادا کرنا ہوگا یعنی 30ستمبر تک سہولت دی گئی ہے۔ گرہہ جیوتی اسکیم یکم جولائی سے نافذ کی گئی ہے۔ جولائی کا بل اگست میں آئے گا ۔ اسکیم کے تحت جو بھی رجسٹریشن کئے ہیں اور جو گاہک 200یونٹ کے اندر بجلی استعمال کئے ہیں ان سے کوئی کرایہ نہیں لیاجائے گا۔

 گرہہ جیوتی اسکیم کےلئے جو گاہک 25جولائی سے پہلے رجسٹریشن کرتے ہیں انہیں اگست کے مہینے سے فائدہ پہنچے گا۔ اسی طرح 25جولائی سے 25اگست تک رجسٹریشن کریں گے تو ایسے گاہک ستمبر کے مہینے سے مستفید ہونگے۔ خیال رہے کہ ہر ماہ کی 25سے اگلے ماہ کی 25تاریخ تک بل بنایاجاتاہے۔

اسکیم سے استفادہ کرنے اور بجلی کا کرایہ مفت کرانے کےلئے ضروری ہے کہ ان کا ماہانہ بجلی کااستعمال 200یونٹ سے زائد نہ ہو۔ جو گاہک 25جولائی کے بعد رجسٹریشن کرائیں گے تو انہیں اگست  مہینے میں کوئی فائد ہ نہیں ہوگا یعنی انہیں جولائی مہینے کا بل ادا کرنا ہوگا۔ البتہ ستمبر کے مہینے سے انہیں بل ادا کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔ اسکیم سے استفادہ کی خاطر جلدی رجسٹریشن کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔


Share: